جناب عمران خان وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کا عیدالاضحی1440ھ 2019 /ءکے موقع پر قوم کے نام پیغام

جناب عمران خان
وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کا
عیدالاضحی1440ھ 2019 /ءکے موقع پر قوم کے نام پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم
!میرے عزیز ہم وطنو
السلام علیکم ورحمة اللُّہ
میں عیدالاضحی کے مبارک موقع پرتمام اہلِ وطن کو دلی عید مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ آپ سب کی زندگی میں اس طرح کے خوشی کے مواقع بار بار آتے رہیں۔آمین۔
عیدالاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی یاد گار ہے – آج کے دن ان عظیم شخصیات نے اطاعت اور قربانی کی لازوال مثال پیش کی تھی ۔یہ عمل خالق کائنات کو ایسا پسند آیا کہ اسے قیامت تک کے لیے اُمت محمدیﷺکے لئے عبا دت کی حیثیت سے لازم قرار دے دیا ۔

!عزیز ہم وطنو
قربانی کا جذبہ ایک ایسا عمل ہے جس کے بغیر دنیا میں کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی ۔قربانی صرف جانور کے ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد انسان کا اپنی خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے قربان کرناہے۔یہ جذبہ انسان کے اندر ایسی صلاحیت کو اجاگر کرنے کا راستہ مہیا کرتاہے جو اسے صبر آزمالمحات و حالات میں اور بڑی سے بڑی مشکل صورتحال میں بھی راہ راست سے بھٹکنے نہیں دیتا۔ قربانی کا جذبہ ہر قسم کی مشکلات کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنے کانام ہے۔ جوا قوام ایسے اوصاف کی حامل ہوتی ہیں وہی حقیقت میں ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرپاتی ہیں۔

آج وطن عزیز معاشی اور معاشرتی لحاظ سے جن مشکل حالات سے گذر رہا ہے اس میںہم سب کے لیے معاشی بہتری کے حوالہ سے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کے سلسلہ میں بھرپور تعاون کرنا ہی وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے تاکہ وطن عزیز اس معاشی بحران سے نکل سکے جس کا خمیازہ پوری قوم کو مہنگائی کی صورت میں برداشت کرنا پڑرہاہے۔وطن عزیز کو معاشی ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرناہی پوری قوم کی آرزو ہے۔جسے ہم سب کو مل کر حقیقت کا روپ دینا ہے ۔

میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم سب کو عیدالاضحی کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنارفرمائے اورجذبہ ایثاروقربانی پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے – آمین
پاکستان پائندہ باد
٭٭٭٭٭٭٭٭

Share the Post:

Related Posts

Message of Ambassador Masood Khan For Congresswoman Sheila Jackson Lee

People-centric ties and positive perceptions key to bright Pak-US relations: Masood Khan

Pakistan destination for investment for US investors: Ambassador Masood Khan

The Embassy of Pakistan Washington D.C.

shall remain closed on
Monday & Tuesday (15-16 July , 2024)
on account of
Ashura (9th & 10th Moharrum)

Eid Mubarak

The Embassy of Pakistan, Washington, D.C. will remain closed from 8-10 April (Monday-Wednesday) on account of Eid-ul-Fitr