ڈاکٹر عارف علوی صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا عید الاضحی عیدالاضحی1440ھ 2019ء کے موقع پر قوم کے نام پیغام

ڈاکٹر عارف علوی
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا عید الاضحی عیدالاضحی1440ھ 2019ء کے موقع پر قوم کے نام پیغام

میں عید الاضحی کے مبارک موقع پر پوری ملت اسلامیہ کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیوں کو قبول فرمائے اوردنیاوی و اخروی نعمتوں سے سرفراز فرمائے،آمین۔

عید الاضحی کا دن اُس عظیم قربانی کی یاد تازہ کرتا ہے جس میں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے حکم پر اپنے لخت جگر حضرت اسماعیل علیہ السلام کو اللہ کی راہ میں قربانی کے لیے پیش کر دیا تھا ۔ یہ عمل بارگاہ رب العزت میں اتنا مقبول قرار پایا کہ اس کی یاد منانے کو مسلمانوں کے لیے عبادت کا درجہ دے دیا گیا۔ آج کا دن عزم و ایثار اور اعلیٰ کردار کا وہ نمونہ پیش کرتا ہے جو رہتی دنیا تک رشدو ہدایت کا مظہر رہے گا ۔یہ دن ہمیں سبق دیتا ہے کہ اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے اپنی عزیز ترین اشیاءحتیٰ کہ اولاد کو بھی قربان کرنا پڑے تو گریز نہ کیا جائے ۔

ایثار و قربانی جیسے عظیم جذبے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت تو ہمیشہ رہی ہے لیکن آج کے موجودہ دور میں اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ ہمیں ذاتی اور گروہی مفادات سے خود کو آزاد کرانا ہوگا ۔ اعلیٰ انسانی مقاصد کے حصول کے لیے ایثار و قربانی سے دریغ نہ کرنا ہی اسلامی تعلیمات کا نچوڑ اور نبی رحمت عالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اُسوہ حسنہ کا اہم بنیادی پہلو بھی ہے ۔ موجودہ دور میں وطن عزیز کو درپیش مسائل کا حل بھی اسلام کی انہی آفاقی اقدار میں پوشیدہ ہے ۔ آئیے ہم اخوت ، رواداری ، مساوات اور صبر و تحمل جیسی اعلیٰ اقدار کو اپنا کر ملکی ترقی میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں ۔

میری دعا ہے کہ اللہ رب العزت ہم سب کو عید الاضحی کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنار کرے اور قربانی جیسی عظیم عبادت کو اس کی روح کے مطابق سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس کی تہہ میں پوشیدہ نعمتوں اور برکتوں سے مستفید فرمائے ۔
٭٭٭٭٭

Share the Post:

Related Posts

Message of Ambassador Masood Khan For Congresswoman Sheila Jackson Lee

People-centric ties and positive perceptions key to bright Pak-US relations: Masood Khan

Pakistan destination for investment for US investors: Ambassador Masood Khan

The Embassy of Pakistan Washington D.C.

shall remain closed on
Monday & Tuesday (15-16 July , 2024)
on account of
Ashura (9th & 10th Moharrum)

Eid Mubarak

The Embassy of Pakistan, Washington, D.C. will remain closed from 8-10 April (Monday-Wednesday) on account of Eid-ul-Fitr