Message from President of the Islamic Republic of Pakistan on the Occasion of Independence Day 14th August, 2019

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
ڈاکٹر عارف علوی کا یوم آزادی پر پیغام

میں مادرِ وطن کے 73ویں یوم آزادی پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ بلا شبہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور آزاد پاکستان کے حصول کے لیے ہمارے بزرگوں اور آباو اجداد نے بے پناہ قر بانیاں دیں اور اُن کی جہد مسلسل کے نتیجے میں آج کے دن یعنی 14اگست 1947ءکو پاکستان دنیا کے نقشے پر آزاد ملک کے طور پر ابھرا۔اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستان کو اقوام عالم میں باوقار،ترقی ےافتہ اور خوشحال ملک کے طور پر پیش کریں اوراس ملک کو پاکستان کے بانی رہنماﺅں قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے خوابوں کے مطابق ڈھالیں ۔قدرت نے پاکستان کو بے پناہ وسائل اور جیو سٹریٹیجک محل و وقوع سے نوازا ہے لہذا ہم سب کا فرض ہے کہ ہم ملک کی تعمیر و تر قی میں اپنا بھرپور کر دار ادا کریں ۔

آج یہ امر ہم سب کے لیے باعث اطمینان اور حوصلہ افزاء ہے کہ نئی نسل جذبہ حب الوطنی سے سرشار اور تعمیر و ترقی کی پر خلوص خواہش رکھتی ہے اور وہ قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد اور ضرورت واہمیت سے روشناس ہو رہی ہے اس دن کے موقع پر ہم آزادی کے لیے جد وجہد کرنے والے کشمیری بھائیوں کو اپنی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت کا بھرپور یقین دلاتے ہیں۔ آج ہمیں پاکستان میں جن چےلنجز ،مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے ان کا تقاضا ہے کہ ہم قومی مقاصد ،ترقی اور خوشحالی کی منزل کے حصول کےلئے مکمل ےکسوئی ہم آہنگی اور اتحاد پےدا کریں اور قوم کا ہر طبقہ ذاتی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کرکام کرے۔میں یوم آزادی کے موقع پرسیکورٹی اداروں کے ان تمام افسران اور جوانوں کوبھرپور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہماری آزادی بر قرار رکھنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

یوم آزادی کا دن ہمارے جوش و جذبہ اور حب الوطنی کو مزید جلا ءبخشتا ہے اور اس دن ہر ایک کی وطن کی خدمت کرنے کی امنگیں تواناہوجاتی ہیں اور ہم میں ملک کے سبزہلالی پر چم کو مزید بلند کرنے کی لگن بڑھ جاتی ہے۔لہذا آئیں اس دن کے موقع پر نئے عزم سے پاکستان کو تر قی یافتہ ، خوشحال اور انصاف پسندملک بنا نے کے عہد کی تجدید کریں ۔
٭٭٭٭

Share the Post:

Related Posts

Ambassador Rizwan Saeed Sheikh Meets Investment Bankers, IT Professionals, and Business Leaders in New York

Ambassador Rizwan Saeed Sheikh Meets Pakistani-Origin Students in New York

Meeting of the Ambassador with Mark Jaffe, President, Greater New York Chamber of Commerce

The Embassy of Pakistan Washington D.C.

will remain closed on
Monday
(11 November, 2024)
on account of
Federal Holiday
in the United States