Message from Prime Minister of the Islamic Republic of Pakistan on the Occasion of Independence Day 14th August, 2019

MESSAGE FROM
PRIME MINISTER OF THE ISLAMIC REPUBLIC OF PAKISTAN
ON THE OCCASION OF INDEPENDENCE DAY 14TH AUGUST, 2019

I extend my heartiest felicitations to all Pakistanis, living within the country and abroad, on the occasion of 73rd Independence Day.

The day reminds us of the unmatched sacrifices rendered by our forefathers to protect and safeguard our religious, cultural and social values. It also reminds us of the objectives that led to creation of an independent Muslim state.

This day reinvigorates our spirit to make Pakistan stand out in the comity of nations as a dignified country. Quaid-e-Azam Mohammad Ali Jinnah envisioned a progressive Pakistan where one could lead one’s life in accordance with the golden tenets of Islam, a state where democratic norms could flourish and rule of law prevailed, and where compassion characterized the bonds between the state and citizens. To this end, the state of Madina is our model.

Allah Almighty has bestowed our country with great bounties and huge resources and a bright future awaits us. Quaid’s principles of Unity, Faith & Discipline, are beacon of light, to overcome the challenges faced by the country. Let us today rededicate ourselves to make Pakistan a developed and prosperous country. Let me emphasize here the role of Overseas Pakistanis and I am sure they will continue making us proud with their concerted efforts for the greater good of their homeland.

On this occasion, I also pay tribute to those sons of the soil who sacrificed their lives while protecting ideological and geographical boundaries of the motherland and kept aloft the banner of its freedom.

While the Independence Day is an occasion to rejoice and celebrate, we feel saddened to see our Kashmiri brethren in IoK being subjected to the worst kind of oppression and ruthless state terrorism. The tyranny unleashed against innocent civilians has crossed all limits in total disregard to the international norms and the values of humanity and has endangered the peace of the region. Let me reassure our Kashmiri brethren that we stand by them and Pakistan will continue to provide its political, moral and diplomatic support to their just struggle for self-determination. The recent events in IoK have reinforced the Two-Nation theory envisioned by our forefathers.

May Allah grant us the strength to develop Pakistan on the model of state of Madina. May Allah grant us the ability to transform Pakistan in accordance with the vision of Quaid-e-Azam and Allama Iqbal. May Allah help us secure for our country its rightful place among the comity of nations.

Pakistan Paindabad

 

وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب عمران خان کا
یوم آزادی 2019ءکے موقع پرقوم کے نام پیغا م

میں 73ویں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر اندرون و بیرون ملک بسنے والے تمام پاکستانیوں کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ 14اگست ہماری ملی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جو ہمیں ان لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آباو ¿ اجداد نے اپنی مذہبی، ثقافتی اور سماجی اقدار کے تحفظ کے لیے پیش کیں۔ یہ دن ہمیں ان مقاصد کی بھی یاد دلاتا ہے جن کے حصول کے لیے ایک آزاد خود مختار مسلم ریاست کا قیام عمل میں آیا۔

یوم آزادی ہمیں پاکستان کو اقوام عالم میں با وقار ریاست بنانے کا جذبہ و امنگ دیتا ہے۔ ہمارے عظیم قائد محمد علی جناح کے پیش نظر ایک ایسے ترقی پسند پاکستان کا تصور تھا جہاں اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق زندگی بسر کی جا سکے، جہاں قانون کی حکمرانی، جمہوری اصولوں کی بالا دستی اور ریاست و عوام کے درمیان احساس کا مضبوط بندھن ہو۔ اسی فلاحی اسلامی ریاست کے حصول میں ہمارے لیے قابل تقلید نمونہ ریاستِ مدینہ ہے۔

اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوبے پناہ نعمتوں اور وسائل سے نوازا ہے۔ آج ہمارے سامنے ایک روشن مستقبل ہے۔ قائد اعظم کے اتحاد، ایمان اور تنظیم کے رہنما اصولوں کو مشعل راہ بنا کر ملک کو درپیش ہر چیلنج اور مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ آئیں!آج کے دن ہم سب مل کر اس عزم کا اعادہ کریں کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال مملکت بنانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

یوم آزادی کے اس پر مسرت موقع پر میں وطن عزیز کے ان دلیر سپوتوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے بے شمار قربانیوں اور اپنے لہو کا نذرانہ دے کر ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی اور ملکی سا لمیت و خود مختاری کا علم بلند رکھا ہے۔

یوم آزادی انتہائی خوشی کا موقع ہے، مگر آج کے دن ہم مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے کشمیری بھائیوں کی حالت زار پر افسردہ ہیں جو بھارتی ظلم و جبر اور ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔مقبوضہ جموں وکشمیر کے معصوم اور نہتے عوام پر بھارت کے سنگین مظالم نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں،انسانیت کی تزلیل کی تمام حدوں کو پار کرلیاہے اور خطے کا امن خطرے میں ڈال دیاہے۔میں اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر کے بہادر عوام کی حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات سے ہمارے آباو ¿ اجداد کے دو قومی نظریے کو مزید تقویت ملی ہے۔
اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو ریاستِ مدینہ کی طرز پر ڈھالنے، قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصور کو حقیقت میں بدلنے اور اقوام عالم میں ملک و قوم کو اس کا صحیح مقام دلانے میں ہمارا حامی و ناصر ہو۔

پاکستان پائندہ باد

Share the Post:

Related Posts

Pak Ambassador meets Rep Ron Estes

Ambassador Rizwan Saeed Sheikh Meets Investment Bankers, IT Professionals, and Business Leaders in New York

Ambassador Rizwan Saeed Sheikh Meets Pakistani-Origin Students in New York

The Embassy of Pakistan Washington D.C.

will remain closed on
Monday
(11 November, 2024)
on account of
Federal Holiday
in the United States