Dr. Arif Alvi President of the Islamic Republic of Pakistan message for Ramadan

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا رمضان المبارک1441ہجری( 2020 ئ)کے موقع پر قوم کے نام پیغام

ڈاکٹر عارف علوی
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
کا رمضان المبارک1441ہجری( 2020 ئ)کے موقع پر قوم کے نام پیغام
اسلام آباد،24 اپریل2020ئ

میں رمضان المبارک کی آمد پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ کافضل و کرم ہے کہ ہمیں اس نے ایک مرتبہ پھر رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا ہے۔

رمضان کے روزے اللہ تعالیٰ نے اس لیے فرض کیے ہیں تاکہ ہمارے اندر تقویٰ کی صفت پیدا ہو ۔ تقویٰ کا مطلب پرہیزگاری ہے یعنی جیسے ہم اپنی عملی زندگی میں خاردار راستے پر بچتے ہوئے گزرنے کی کوشش کرتے ہیں بالکل اسی طرح مومن کو دنیا میں ان چیزوں سے بچتے رہنا چاہیے جن سے اللہ تعالیٰ نے بچنے کا حکم دیا ہے ۔ رمضان المبارک اسی محتاط زندگی کی تربیت کا مہینہ ہے ۔ مزید براں ، اس ماہِ مبارک میں بھوک اور پیاس کے ذریعے انسان کو جہاں غریبوں ، ناداروں اور مفلوک الحال طبقات کے مسائل کا احساس دلانا مقصود ہے ، وہیں اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ معاشی اور غیر معاشی ، ہر سطح پر انصاف کو فروغ دیا جائے تاکہ معاشرے میں توازن پیدا کرکے بگاڑ کا ہر راستہ بند کر دیا جائے ۔

اس وقت کرونا وائرس کے حوالے سے ساری دنیا پریشان ہے اور تمام ممالک ہنگامی بنیادوں پر اس وبا کی روک تھام کے لیے کوشاںہیں ۔ اس وائرس سے بچاﺅ کے لیے طبی ماہرین کی ہدایات کے مطابق احتیاط برتنا ہی فی الوقت اس کی روک تھام کا واحد طریقہ ہے ۔اس لیے ہمیں رمضان المبارک میں پرہیزگاری کی صفت کو اختیار کرتے ہوئے اس موذی وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کی کوشش کرنی ہے۔ سماجی فاصلے اور حفظان صحت کے اصولوں کو اختیار کرنا ہے ۔ عبادات کی انجام دہی کو ہر ممکنہ حد تک محفوظ ماحول میں یقینی بنانا ہے ۔ ضرورت مندوں اور دیہاڑی دار طبقے کا خصوصی خیال رکھنا ہے اور اللہ تعالیٰ کے روبرو اس وبا سے نجات کے لیے مصروف دعا رہنا ہے ۔انشااللہ ، ہم سب مل کر اس چیلنج کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

پاکستان پائندہ باد

Share the Post:

Related Posts

World Bank Unveils New 10-Year Country Partnership Framework for Pakistan 

It was great meeting President, Vice President and former Presidents of Karachi Chamber of Commerce & Industry (KCCI)

Had a productive meeting with Congresswoman Beth Van Duyne from Texas

The Embassy of Pakistan Washington D.C.

will remain closed on
Monday
(6 January, 2025)
due to weather conditions