Message of the Prime Minister of the Islamic Republic of Pakistan on Eid-ul-Azha 1439 AH – 2018

وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کا عید الا ضحی 1439 ھ 2018 /ء کے موقع پر قوم کے نام پیغام

عید الا ضحی کے پر مسرت موقع پر میں پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ وہ ہماری عبادات اور قربانیاں قبول و منظور فرمائے انہیں ہمارے لیے اپنی رضا و خوشنودی کے حصول کا ذریعہ بنا دے۔

عید الا ضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت خداوندی اور حضر ت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی یاد گار ہے۔ آج کے دِن ان عظیم انبیا ئے کرام نے اطاعت اور قربانی کی ایک ایسی لازوال مثال قائم کی جس کی تاقیامت پیروی کی جاتی رہے گی۔

قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا حامل ہے۔ دُنیا میں کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی ہے جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجزن نہ ہو۔ قربانی صرف جانور کے ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد انسان کا اپنے آپ کو مکمل طور پر اپنے رب کریم کے حکم کے تابع کرنا اوراپنی خواہشات و مفادات کو اعلیٰ مقاصد
کے حصول کے لئے قربان کرنا ہے۔ یہ جذبہ انسان کے اندر ایسی صلاحیت کو اُجاگر کرنے کاباعث بنتا ہے جو اُسے صبر آزما لمحات اور مشکل ترین حالات میں بھی ثابت قدم رکھتا ہے اور راہ راست سے بھٹکنے نہیں دیتا۔

سنت ابراہیمی کی پیروی کا تقاضا ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں۔ ہمیں اپنے تمام تر مفادات، ترجیحات اور تعصبات کو پس پشت رکھتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا چاہیے۔ عید الا ضحی کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کا بھی خاص طور پر خیال رکھناچاہیے جو حالات کے جبر کا شکار ہو کر معاشی طور پر پیچھے رہ گئے ہوں۔عید کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں اپنے اردگرد بھی نظر رکھنی ہے تاکہ ہمارا کوئی ہمسایہ اس خوشی سے محروم نہ رہ جائے۔ آج کے دن ہمیں وطن کے ان معماروں اور محافظوں کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت، تعمیر و ترقی اور سربلندی جیسے عظیم مقصد کے لئے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

میں اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ ہمیں عید الا ضحی کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنار کرے اور ہماری قربانی کو شرف قبولیت بخشے اور ہمیں اِس عظیم عبادت کو اس کی روح کے مطابق سمجھ کر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

پاکستان پائندہ باد

 

Share the Post:

Related Posts

TEAM WASHINGTON D.C.

Texas Legislature recognized 23rd March as Pakistan Day

Special Assistant to the Prime Minister on Foreign Affairs Syed Tariq Fatemi holds high-level meetings in Washington

We’ve Made Improvements – Tell Us What You Think!

As of January 1, 2026, we’ve launched an improved Consular Services section to make it easier for you to find the information you need. This is just Phase 1 — and your input will help us continue to improve. 

Your responses go directly to Embassy staff and the Embassy’s partners supporting this effort. 

Virtual Town Hall / E-Kacheri

Embassy of Pakistan, Washington D.C. will hold a Virtual Town Hall / E-Kacheri on Friday, Jan. 30, 2026, 11 AM – 12 PM EST, to address all consular related queries/matters.

Register now at: https://docs.google.com/forms/d/1tzsbVOafcM7KoD5mt2PE8DmnNGSAv6Y-eqtzXLTH354/edit
and email your U.S. & Pakistani ID (passport, CNIC, NICOP, etc.) to [email protected] for verification.

We look forward to having you attend the Town Hall. 🇵🇰🇺🇸

Facilitation of Overseas Pakistani Community's Flood Relief Contributions

Severe floods have devastated communities across Pakistan. You can help.

Donate Now to the Prime Minister’s Flood Relief Account to support urgent humanitarian efforts.

Account Title: PM Flood Relief Account 2022
IBAN: PK92NBPA0002004181048973
Bank: National Bank of Pakistan 

Your support makes a difference.

The Embassy of Pakistan Washington D.C.

Owing to inclement weather, the Embassy's Consular Section will open two hours later than usual tomorrow Feb. 23, at 11:30 a.m. All morning appointments will be accordingly rescheduled. We thank you for your understanding and cooperation.