PM message for Ramadan

PM message for Ramadan

میں رمضان المبارک کی آمد پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالی کا فضل وکرم ہے کہ ہمیں اس نے ایک مرتبہ پھر رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔

روزے کا مقصد انسان کے اندر پرہیزگاری اور ایثار و ہمدردی کے جذبات پیدا کرنا ہے۔ روزے کی حالت میں بندہ اللہ تعالی کے حکم کی اطاعت کرتے ہوے ہر اس چیز سے اپنے آپ کو روک لیتا ہے جو عام دنوں میں اس کے لیے جائز ہوتی ہے۔ اس طرح بندے میں پر ہیز گاری اور تقوی پیدا ہوتا ہے۔ نیز روزے کی حالت میں بھوک و پیاس کو برداشت کرنے سے دوسروں کا احساس اور ہمدردی کے جذبات فروغ پاتے ہیں۔

اس وقت عالم انسانیت کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے دو چار ہے۔ بڑی بڑی طاقتیں اس وباء کے سامنے بے بس نظر آتی ہیں۔ پاکستانی قوم کو اس نازک صورتحال کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہے۔ رمضان المبارک کے اس با برکت مہینے میں ہمیں ایثاروقربانی کا مظاہرہ کرتے ہوے ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھنا ہے۔ ان مبارک گھڑیوں کے دوران ہمیں اللہ تعالی کے حضور دعا کرنی ہے کہ اللہ تعالی اپنا خصوصی کرم و فضل فرماتے ہوے سارے عالم کو اس آزمائش سے نکالے۔ اللہ تعالی ہمارے ملک اور قوم کی مدد فرمائے اور ہمیں اس مشکل گھڑی سے مزید مضبوط اور متحد بنا کر نکال دے۔ آمین۔

پاکستان پائندہ باد

Share the Post:

Related Posts

Ambassador Rizwan Saeed Sheikh has assumed his responsibilities as Pakistan’s Ambassador to the United States.

Independence Day Flag Hoisting Ceremony held at Embassy of Pakistan Washington DC

Message of Congressman Pete Sessions of Texas

The Embassy of Pakistan Washington D.C.

will remain closed on
Monday
(2 September , 2024)
on account of
Labour Day

Eid Mubarak

The Embassy of Pakistan, Washington, D.C. will remain closed from 8-10 April (Monday-Wednesday) on account of Eid-ul-Fitr