Prime Minister’s Message on Christmas Day

Prime Minister’s Message on Christmas Day, 25th December, 2020

عمران خان
وزیر اعظم اسلا می جمہو ریہ پا کستا ن
کاکرسمس 2020کے مو قع پر پیغا م

کر سمس کے پر مسرت موقع پر میں اپنی طرف سے پاکستان کی مسیحی برادری اور دنیا میں بسنے والی مسیحی بھائیوں کو مبارک باد پیش کر تا ہو ں۔
آج لاکھوں مسیحی تمام دنیا اور پاکستان میں حضرت عیسیؑ کی ولادت کا دن منارہے ہیں جو کہ اس دنیا میں امن، بھائی چارے اورانسانیت کے احترام کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ یہ دن ہمیں حضرت عیسیؑ کی اقدار جو کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اپنائیں یاد دلاتا ہے۔ آپ نے نہ صرف سسکتی ہوئی انسانیت پر مرہم رکھی بلکہ امن، برداشت اور محبت کے آفاقی پیغام کی تبلیغ کی۔

کرسمس کا یہ موقع ہمیں حضرت عیسیؑ کے پیغامات محبت، امن، برداشت، انسانیت کی مدد کی یاد دلاتا ہے۔
ہماری حکومت تمام لوگوں بشمول اقلیتوں کی برابری کی بنیاد پر حقوق کی حفاظت اور ترقی کے لئے کوشاں ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کی اقلیتیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر سیاست،سماجی خدمت، تعلیم، صحت،دفاع اور دیگر شعبوں میں خدمات بغیر کسی رکاوٹ کے سر انجام دے رہے ہیں۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہم میں مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں۔ یہی جذبہ ہمیں ایک خاندان کے طور پر خوشیاں منانے کی ترغیب دیتا ہے۔

آج کے خوشی کے موقع پر میں تمام اقلیتوں کی ملک کے لئے ح ±ب الوطنی اور مخلصانہ خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور پ ±ر امید ہوں کہ وہ آئندہ بھی اس ملک کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں گے۔
میری طرف سے تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیاں مبارک۔

*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*

Islamabad December 25, 2020

Share the Post:

Related Posts

Ambassador Rizwan Saeed Sheikh meets Rep. Brian Mast, new Chairman of the House Foreign Affairs Committee   

It was great connecting with Congresswoman Maxine Waters

Ambassador Rizwan Saeed Sheikh had a most cordial and productive meeting with Congressman John Rutherford

The Embassy of Pakistan Washington D.C.

will remain closed on
Friday
(29 November, 2024)
on account of
Thanksgiving Holiday